مرکز کا اقدام، بحران پیدا کرنے کی ناکام کوشش: چندرا بابو

   

امراوتی۔/13مارچ، ( پی ٹی آئی) آندھرا پردیش کے چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے چہارشنبہ کو الزام عائد کیا کہ صرف انہیں بحران میں مبتلاء کرنے کیلئے آندھراپردیش میں پہلے مرحلہ کے تحت 11 اپریل کو انتخابات منعقد کروانے کا فیصلہ کیا گیا۔ چندرا بابو نے یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کہا کہ ’’ انہوں نے سمجھا شائد کم وقت ہونے کے سبب انتخابات کیلئے میں تیار نہیں رہوں گا اورسامنا نہیں کروپاؤں گا اور یہ ان کے لئے ایک فائدہ ہوگا۔‘‘چندرا بابو نے مزید کہا کہ’’ وہ مجھے بحران میں ڈالنا چاہتے تھے لیکن میں نے اس مسئلہ کو ایک ساز گار موقع میں بدل دیا۔‘‘