مرکز کے زیر انتظام ریاست کی نمائندگی کا مطالبہ: منیش تیواری

   

چنڈی گڑھ: پنجاب کی آنند پور صاحب لوک سبھا سیٹ سے رکن پارلیمنٹ اور کانگریس کے قومی ترجمان منیش تیواری نے راجیہ سبھا میں چنڈی گڑھ کے مرکز کے زیر انتظام علاقے کی نمائندگی کا مطالبہ کیا ہے ۔ایک بیان میں آج انہوں نے اس سلسلے میں لوک سبھا میں ایک پرائیویٹ ممبر بل پیش کیا ہے اور مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ سے اس بل کو سرکاری بل کے طورپر پیش کئے جانے کی اپیل کی ہے ، جو ایک مرکز کے زیرانتظام ریاست کو پارلیمنٹ کے ایوان بالا میں نمائندگی سے متعلق ہے ۔