مزدوروں پر پولیس زیادتیوں کیخلاف مایاوتی کا انتباہ

   

لکھنؤ30مارچ(سیاست ڈاٹ کام ) بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے لاک ڈاؤن کے دوران پولیس پرمہاجر مزدوروں کو ہراساں کا الزام لگاتے ہوئے اترپردیش حکومت کی تنقید کی ہے۔مایاوتی نے یہاں اپنے ٹوئٹ میں لکھا”ملک میں جاری زبردست لاک ڈاؤن کے دوران عوام کو نظر انداز کر نے اور ظلم و زیادتی کی متعدد تصویریں میڈیا میں عام ہیں لیکن مہاجر مزدوروں پر یوپی کے بریلی میں جرائم کش داؤں کا چھڑکاو کر کے انہیں سزا دینا سفاکانہ حرکت اور انسانیت کے خلاف ہے ۔ اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔ حکومت اس ضمن میں فورا دھیان دے ۔قابل ذکر ہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران بڑی تعداد میں مزدور دہلی سرحد عبور کرکے پیدل ہی اپنے منزل کی جانب چل پڑے تھے ۔ وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی ہدایات پر مزدوروں کے لئے بسوں کاانتظام کیاگیا تھا۔مایاوتی نے اس سے قبل لاک ڈاؤن سے نپٹنے کے لئے مرکزی حکومت کی جانب سے اعلان کئے گئے مالی پیکج کی تعریف کی تھی اور کہا تھا کہ اپنے ۔اپنے گھروں کو واپس لوٹنے کو مجبور لوگوں کو ادھر ادھر بے سہارا بھٹکتا چھوڑ دینے کے بجائے ان کے گھر تک انہیں بحفاظت پینچایا جائے ۔