مزدور حاملہ خاتون نے گھر جاتے وقت بچے کو جنم دیا

   

مزدور حاملہ خاتون نے گھر جاتے وقت بچے کو جنم دیا

مظفر نگر: اترپردیش کے مظفر نگر ضلع میں ایک مہاجر خاتون نے اس وقت ایک لڑکے کو جنم دیا جب وہ اپنے شوہر کے ساتھ ہماچل پردیش سے آبائی مقام جارہی تھی۔

عہدیدار کے مطابق خاتون اتوار کی شام میران پور قصبے کے قریب خطمہ پانی پت شاہراہ پر اپنے شوہر کے ساتھ ضلع بڈون جارہی تھی کہ اس مزدور نے درد کی شکایت کی تھی۔

جانساتھ پرائمری ہیلتھ سنٹر کے انچارج اشوک کمار نے بتایا کہ آرتی کو فوری طور پر اس سنٹر میں لے جایا گیا جہاں اس نے بچے کو جنم دیا۔