مزید افغان شہریوں کو قبول کرنے سے امریکہ، یورپ کاانکار

   

اسلام آباد: پاکستان کی قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کو آگاہ کیا گیا کہ امریکہ اور یورپی ممالک کی جانب سے مزید افغان پناہ گزینوں کو لینے سے انکار کے بعد 14 لاکھ سے زائد افغان مہاجرین کی موجودگی کے باعث پاکستان کو سنگین صورتحال درپیش ہے۔ میڈیا کے مطابق کمیٹی کے اراکین کو یہ جان کر بھی حیرت ہوئی کہ حکومت نے ابھی تک اس حوالے سے کوئی پالیسی وضع نہیں کی۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کا اجلاس اس کی چیرپرسن پیپلز پارٹی کی ڈاکٹر مہرین رزاق بھٹو کی سربراہی میں ہوا جس میں وزارت خارجہ کے ایک سینئر عہدیدار نے بریفنگ دی۔عہدیدار نے کہا کہ پاکستان مزید مہاجرین کی آمد کا متحمل نہیں ہو سکتا ۔