مزید 266 ہندوستانی شہریوں کو بچایا گیا

   

نئی دہلی: جنوب مشرقی ایشیا میں سائبر جرائم کے مراکز میں پھنسے مزید 266 ہندوستانیوں کو منگل کو آزاد کر کے ہندوستان لایا گیا۔ اس سے قبل پیر کو اسی طرح پھنسے ہوئے 283 ہندوستانیوں کو ملک واپس لایا گیا تھا۔ وزارت خارجہ نے چہارشنبہ کے روز کہا کہ حکومت نے گزشتہ روز فضائیہ کے ایک طیارہ میں 266 مزید ہندوستانیوں کی وطن واپسی کا انتظام کیا ہے جنہیں لالچ دیکر جنوبی ایشیا میں سائبر کرائم کے مراکز میں لے جایا گیا تھا۔ وزارت نے بتایا کہ اسی طرح پیر کو 283 ہندوستانیوں کو ملک واپس لایا گیا تھا۔