مسئلہ ایودھیا پر مذاکرات سے کچھ نہیں ہوگا ، مہابھارت سے پہلے بھی مذاکرات ہوئے تھے :یوگی آدتیہ ناتھ

   

ایودھیا ۔ /3 اگست (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ کی جانب سے گزشتہ روز یہ کہے جانے کے ایک دن بعد کہ مسئلہ رام جنم بھومی ۔ بابری مسجد پر مذاکرات کے پیانل نے کوئی حل پیش نہیں کیا ، اترپردیش کے چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ مذاکرات اچھی چیز ہے لیکن اس سے کچھ نہیں ہوگا ۔ مہابھارت سے پہلے بھی مذاکرات ہوئے تھے اور ناکام ہوگئے ۔ یوگی ایودھیا میں رام مندر کے ایک اہم جہدکار پرما ہنس رام چندر داس کی بر سی پر مخاطب کررہے تھے ۔