وزیرخارجہ جے شنکر و دیگر سے ملاقات
نئی دہلی ؍یروشلم ۔ 2 مارچ ۔(سیاست ڈاٹ کام)فلسطین سے متعلق اقوام متحدہ کا ایک وفد نئی دہلی کا دورہ کررہا ہے اور اسرائیل اور فلسطین کے درمیان دیرینہ تنازعہ کی یکسوئی کیلئے ہندوستان سے سیاسی و سفارتی تعاون حاصل کرے گا ۔ ہندوستان کے دونوں ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں جو دو مملکت کے نظریہ پر ایقان رکھتا ہے جہاں اسرائیل اور فلسطین پرامن بقائے باہم کے ساتھ رہ سکیں۔ پیر سے شروع ہوئے دو روزہ دورۂ کے دوران اس وفد نے وزیر خارجہ ایس جے شنکر اور دیگر سینئر عہدیداروں سے ملاقات کی ۔ فلسطینی عوام کے حقوق سے متعلق اقوام متحدہ کمیٹی کا یہ وفد فلسطینی عوام کے مسئلہ کی یکسوئی میں ہندوستان کے متحرک رول پر توجہ دے گا ۔ وفد کے دورۂ ہند کا اصل مقصد فلسطین۔ اسرائیل مسئلہ کی یکسوئی میں ہندوستان کی سیاسی و سفارتی مدد میں اضافہ کرنا ہے ۔ وفد میں اقوام متحدہ کے سفراء اور سرجییکل ( کمیٹی چیئر) کے نمائندے شامل ہیں۔ کمیٹی میں انڈونیشیاء اور ملیشیاء (ارکان ) ہیں جبکہ کمیٹی مبصر ( فلسطین ) کا ہے ۔