مسائل کے باوجود عوام سے کیے وعدے پورے کرنے مسعود پزشکیان پُرعزم

   

تہران : ایران کے نئے صدر مسعود پزشکیان نے اپنی انتخابی کامیابی کے بعد گزشتہ شام اپنی پہلی پریس کانفرنس کی۔پزشکیان نے کہا کہ ہم نے عوام سے جو وعدے کیے ہیں وہ پورے کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں بہت سے مسائل اور مشکلات کا سامنا ہے اس کے باوجود ہم عوام سے کیے وعدے پورے کریں گے،ہم ملک میں ایک نیا باب رقم کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے رہبر اعلی خامنہ ای کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مزید کہا کہ اگر وہ نہ ہوتے تو میرا نام بیلٹ بکس سے باہر ہوتا۔انہوں نے کہا کہ رہبر اعلی کی قیادت کے بغیر ہم اس مقام تک نہیں پہنچ پاتے جہاں ہم اس وقت ہیں۔انہوں نیکہا کہ ان کے حریف سعید جلیلی ایک دوست ہیں اور میں ان کا احترام کرتا ہوں۔قابل ذکر ہے کہ اصلاح پسند مسعود پزشکیان نے کو قدامت پسند امیدوار سعید جلیل کو شکست دیتے ہوئے دوسرے مرحلے میں حتمی کامیابی حاصل کرتے ہوئے صدارتی الیکشن جیت لیا تھا۔وزارت داخلہ کی طرف سے شائع کردہ ابتدائی نتائج کے مطابق پزشکیان کو 16 ملین سے زیادہ ووٹ ملے، جب کہ جلیلی کو 13 ملین سے زیادہ ووٹ ملے۔وزارت داخلہ نے کہا کہ انتخابات کے دوسرے دور میں رائے دہی کا تناسب 49.8 فیصد تک پہنچ گیا تھا۔