مساجد میں لاؤڈ اسپیکر کے استعمال کیخلاف راج ٹھاکرے کے بیان کی مذمت : اتھاولے

   

نئی دہلی 30 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) مہاراشٹرا نو نرمان سینا (ایم این ایس) کے سربراہ راج ٹھاکرے نے مساجد میں لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر سوال اُٹھایا تھا۔ ریپبلکن پارٹی آف انڈیا کے قائد و مرکزی وزیر رام داس اتھاولے نے راج ٹھاکرے کے بیان پر تنقید کی۔ بی جے پی کی حلیف آر پی آئی کے قائد نے تاہم کہاکہ شہریت ترمیمی قانون کے خلاف ملک بھر میں احتجاج جاری ہے لیکن یہ مسلمانوں کے خلاف نہیں ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ مساجد سے لاؤڈ اسپیکر ہٹانے سے متعلق راج ٹھاکرے کا بیان درست نہیں ہے۔ کوئی بھی ایسا موقف اختیار نہیں کرسکتا جس سے قومی اتحاد کو خطرہ ہو۔ اس مسئلہ میں اُن کی جماعت مسلمانوں کے ساتھ ہوگی۔