مساجد میں ہتھیار جمع کئے جاتے ہیں: کرناٹک بی جے پی رکن اسمبلی کی زہرافشانی

,

   

بنگلور: کرناٹک کے بی جے پی رکن اسمبلی رینوکاچاریہ نے ایک متنازعہ بیان دیا ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ مسلمان مسجدوں میں تلواریں، چاقو اور سوڈے کی بوتلیں رکھتے ہیں۔ دیو نا ضلع میں سی اے اے کی تائید میں ایک ریالی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان مسجدوں میں نماز پڑھنے کے بجائے ہتھیار جمع کرتے ہیں۔ان کے قاضی خطبوں کے بجائے فتوے دیتے ہیں۔

رینو کا چاریہ فی الحال چیف منسٹر کرناٹک یدی یورپا کے سیاسی مشیر ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے حلقہ میں مسلمانوں سے سی اے اے کی تائید کی خواہش کیا تھا لیکن انہوں نے کوئی جواب دیا۔ ا س لئے اب وہ اپنے مختص فنڈس اپنے حلقہ کے ہندوؤں کی فلاح کیلئے خرچ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اقلیتوں کو برابری کا درجہ دینے کے باوجود وہ ہمیں اپنا دشمن سمجھتے ہیں۔ بی جے پی کی ریاستی یونٹ کے ترجمان جی مدھو سدھن نے رینوکا چاریہ کے اس بیان کی مذمت کی۔