مسافروں کی سہولیات کیلئے ’ریل ون‘ایپ لانچ

   

نئی دہلی، یکم جون (یواین آئی) ریلوے نے مسافروں کی سہولیات کو ایک اور طریقے سے بہتر کرتے ہوئے ریل ون ایپ لانچ کی ہے ، جس کے ذریعے مسافروں کو تمام ضروری خدمات دستیاب کرائی جائیں گی۔ریلوے کے وزیر اشونی وشنو نے منگل کو یہاں ریلوے انفارمیشن سسٹم سینٹر کے 40 ویں یوم تاسیس کے موقع پر ریلوے ایپ لانچ کرتے ہوئے کہا کہ اس ایپ کے ذریعہ ریل مسافروں کے رابطے کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت نے مسافروں کی سہولت کیلئے پچھلی دہائی میں نئی نسل کی ٹرینیں، اسٹیشنوں کی از سر نو تعمیر، پرانے کوچز کی اپ گریڈیشن جیسے کئی اقدامات کیے ہیں۔