مسافرین کیلئے متبادل انتظامات کرنے آر ٹی سی انتظامیہ مصروف

   

بودھن /4 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) آر ٹی سی ملازمین کی پانچ ستمبر سے مجوزہ ہڑتال کی دھمکی کے پیش نظر آر ٹی سی انتظامیہ مسافرین کو متبادل انتظامات کرنے میں مصروف ہے ۔ عارضی کنڈاکٹرس و ڈرائیورس و دیگر عملے کی بھرتی کیلئے مقامی تلگو روزناموں اور سوشیل میڈیا پر تشہیر کر رہی ہے ۔ آر ٹی سی ملازمین دن تمام ٹی وی کے سامنے بیٹھ کر حکومت اور قائدین کے درمیان جاری مذاکرات کی خبریں دیکھ رہے ہیں ۔ ملازمین اپنے جائزہ مطالبات کی عدم تکمیل پر ہڑتال کا راستہ اپنانے بہ ضد نظر آرہے ہی