مسافرین کی تفصیلات کیلئے ساؤتھ سنٹرل ریلوے کا خصوصی کنٹرول روم

   

حیدرآباد۔/3 جون، ( سیاست نیوز) اڈیشہ ٹرین حادثہ کے بعد ساؤتھ سنٹرل ریلوے نے چوکسی اختیار کرلی اور تلگو ریاستوں کے مسافرین کی معلومات کی فراہمی کیلئے خصوصی کنٹرول روم قائم کیا گیا۔ مسافرین کے بارے میں رشتہ داروں اور دوست احباب کو بھی معلومات فراہم کرنے خصوصی کنٹرول روم سے استفادہ کیا جاسکتا ہے۔ ساؤتھ سنٹرل ریلوے نے 19 سے زائد ٹرینوں کو منسوخ کردیا اور 26 ٹرینوں کا رُخ موڑ دیا گیا۔ اسی دوران حکام نے تاحال تلگو ریاستوں کے 178 افراد کی نشاندہی کی تاہم ان کے ہلاک یا زخمی ہونے کے بارے میں کوئی وضاحت نہیں کی۔ سریکا کولم، وشاکھاپٹنم، راجمندری، ایلور اور کرشنا اضلاع کے کلکٹریٹس میں کنٹرول روم قائم کئے گئے ہیں۔ وجئے واڑہ سے سوار ہونے والے 39 افراد میں سے 23 نے اپنے رشتہ داروں سے ربط قائم کرتے ہوئے اپنے محفوظ رہنے کی اطلاع دی۔ر