مدہول۔ حکومت چیف منسٹر ریلیف فنڈ کے ذریعہ مصیبت زدہ لوگوں کی مدد کررہی ہے ان خیالات کا اظہار جی وٹھل ریڈی رکن اسمبلی مدہول نے کیا۔ انہوں نے کہاکہ ریاستی حکومت غریبوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کررہی ہے۔ ایم ایل اے کیمپ آفس میں حلقہ کے مختلف دیہاتوں کے مستحقین میں 5 لاکھ 60 ہزار مالیت کے سی ایم ریلیف فنڈ کے چیک تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر مستحقین سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت وزیراعلیٰ ریلیف فنڈ کے ذریعہ مصیبت میں گھرے افراد کو مالی مدد فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت تمام برادریوں کی فلاح و بہبود کام کررہی ہے۔ عوام کو فلاحی اسکیموں سے فائدہ اٹھانے کا مشورہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی ترقی سے ہی ریاست کی ترقی ممکن ہے۔ اس پروگرام میں آتما چیرمین پوتاریڈی، پی اے سی ایس سابق چیرمین سریندر ریڈی، سابق ایم پی پی راجنا متعلقہ گاوں کے سرپنچ، ٹی ار ایس لیڈران بابو راؤ پاٹل، عارف، مائی ساجی، روی اور دیگر موجود تھے۔