نیالکل۔ یکم ۔ ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جناب گورئے میاں سکندر صدر منیاریٹی نے بتایا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی حلقہ اسمبلی ظہیرآباد کے پسماندہ افراد خاندان جو اپنی لڑکیوں کی شادیوں کے متعلق ہر لمحہ فکرمند ہے ان کی پریشانیوں کو دور کرنے کیلئے جن کا اصل مقصد حتی المقدور مسلم معاشرہ میں احساس کمتری کو دور کرنا ہے۔ اس خصوص میں گذشتہ 9 سالوں سے جشن عیدمیلادالنبی کے مبارک دن عیدگاہ میدان ظہیرآباد میں مستحق مسلم لڑکیوں کی اجتماعی شادیوں کا اہتمام کیا جارہا ہے گذشتہ چند سال قبل چیف ایڈیٹر سیاست جناب زاہد علی خان صاحب نے اجتماعی شادیوں میں شرکت کی تھی اور اس اقدام کو جاری رکھنے کی تلقین کی تھی تب سے مستحسن اقدام جاری ہے ہے طئے شدہ رشتہ کے ہمراہ ذمہ دراوں سے ربط پیدا کرکے یکم تا 15 ستمبر تک درخواستیں دے سکتے ہیں۔ شادیوں میں دلہن کو پلنگ الماری گھریلو ایشاء اور تمام افراد کیلئے طعام کا نظم رہے گا۔ اس مواقع پر اے اظہر رفیق انصاری محمدوسیم محمد معین عبدا منان محمد الطاف صادق محمد نوید مقیت ویگر موجود تھے مزید تفصیلات کیلئے ان سیل نمبرات 9542232738یا8096355786پر ربط پیدا کرسکتے ہے۔