مسجدالحرام میں وائرس سے پاک ہوا کی فراہمی

,

   

مکہ مکرمہ : مسجدالحرام اور مسجد نبویؐ کے انتظامیہ نے حرم میں جدید الیکٹرول میکانیکل سسٹم کی تنصیب اور اس کی بحالی کا انتظام کیا ہے۔ کولنگ سسٹم لگایا گیا ہے جو مسجد کی فضاء کو 100 فیصد جراثیم کش ہوا فراہم کرے گا۔ ریفریجریشن سسٹم 159 ہزار ٹن کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اسے دنیا کے سب سے بڑے کولنگ سسٹموں میں شمار کیا جاتا ہے۔ دو اسٹیشنس بنائے گئے ہیں۔ دونوں پلانٹ پانی کو چار سے پانچ ڈگری کے درمیان ٹھنڈا کرتے ہیں۔ یہ میکانیکل کمروں میں ایرہینڈلنگ یونٹوں تک پمپ کیا جاتا ہے۔ پمپ کے ذریعہ ٹھنڈا ہوا اور تازہ پائپوں کے ذریعہ مسجدالحرام کے تمام حصوں میں پہنچا دیا جاتا ہے۔ مسجدالحرام سے قدرتی ہوا واپس لینے کے بعد فلٹرس کے ذریعہ صاف کیا جاتا ہے۔ یہ عمل متعدد مراحل سے گزرتے ہوئے جراثیم سے پاک ہوا فراہم کرتا ہے۔