مولانا سراج چشتی ممبئی مخاطب کریں گے،برادران اسلام سے شرکت کی اپیل
سنگاریڈی 27 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مولوی محمد اکرام علی عمر عزیزی نوری چشتی القادری صدر خواجہ غریب نواز فاونڈیشن سنگاریڈی نے کہا کہ فاونڈیشن کی جانب سے شب معراج، شب برات کے جلسے کے علاوہ ماہ رمضان المبارک میں مختلف ایام کا بطور خاص اہتمام کیا گیا اور جلسہ فتح مکہ و شہادت مولا علیؓ منعقد کیا گیا۔ خواجہ غریب نواز فاونڈیشن سنگاریڈی کے زیر اہتمام جمعۃ الوداع کے موقع پر 28 مارچ کو نماز جمعہ سے قبل مسجد دیندار خان محلہ اوپر بازار سنگاریڈی میں انتظامی کمیٹی مسجد دیندار خان کی زیر نگرانی عظیم الشان جلسہ جمعۃ الوداع منعقد ہوگا جس کو مخاطب کرنے عالم اسلام کے معروف عالم دین و مقرر مولانا مفتی محمد سراج احمد چشتی کو ممبئی مہاراشٹرا سے مدعو کیا گیا ہے۔ جلسہ کا آغاز حافظ محمد عبدالمجید امام و خطیب مسجد دیندار خان کی قرائت کلام پاک سے ہوگا۔ محمد امین الدین قادری اور محمد ریاض شاہ میری ہدیہ نعت پیش کرنے کی سعادت حاصل کریں گے۔ محمد اکرام علی عمر عزیزی نوری چشتی القادری نظامت کریں گے ۔ اور حضرت مفتی محمد سراج احمد چشتی ممبئی مخاطب کریں گے۔ نماز جمعہ دوپہر 2 بجے ادا کی جائے گی ۔ اذان نماز جمعہ کے فوری بعد جلسہ شروع ہوگا۔ فاونڈیشن براداران اسلام سے پر خلوص خواہش کرتا ہیکہ جلسہ جمعۃ الوداع میں شرکت کریں۔