مسجد سے تعلق کومضبوط کریں‘اتحاد واتفاق قائم رکھیں

   

جامع مسجد ریکلگی بیدرمیں جلسہ میلاد النبیؐ ‘ مولانا سید صغیراحمدنقشبندی ودیگرکا خطاب

بیدر27ستمبر(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جشن عیدمیلاد النبیؐ منانا حضور پاک کی ولادت باسعادت کی خوشی میں مسرت و شادمانی کا اظہار ہے۔ سیرت طیبہ کی اہمیت اجاگر کرنے اور محبت رسول کے فروغ کیلئے محفل میلاد کلیدی کردار اداکرتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار مفتی سید صغیر احمد نقشبندی شیخ الحدیث جامع نظامیہ شبلی گنج حیدرآباد نے اہلیان و نوجوانان اہل سنت والجماعت ریکلگی ضلع و بیدر کے زیر اہتمام جامع مسجد ریکلگی میں سید فصیح اللہ حسینی عرف سجاد مالک میڈیکل،و صدر عیدگاہ کمیٹی کی نگرانی میں منعقدہ جلسہ جشن عید میلادا لنبی ؐ کو مخاطب کرتے ہوئے کیا ۔مولانانے اہلیان ریکلگی کو توجہ دلائی کہ نمازوں سے مسجد کو آباد رکھیں اور مسجد سے اپنے تعلق کو مضوط کریں اور ہمیشہ مسجدکی صفائی کا بھی خیال رکھیں۔ آپس میں اتحاد و اتفاق کو قائم رکھیں اور اپنے دلوں میں بغض و عناد چغلی کو جگہ نہ دیں۔تمام اللہ کے بندے بھائی بھائی بن کر رہیں۔جامع مسجد کی تزئین نو کے کاموں میں حصہ لینے والے اورجلسہ میں بھی جس حیثیت سے بھی حصہ لیا ہے ، ان کے حق میں دعا فرمائی۔حافظ سیدعمر ہاشمی نے کہاکہ میلاد مصطفیٰؐ اللہ کی جانب سے تمام مخلوقات کیلئے ایک عظیم تحفہ ہے اور نظام مصطفیؐ ، سیر ت مصطفی رسول اللہ ؐ کی جانب سے آپؐ کے ماننے والوں کیلئے ایک عظیم تحفہ ہے ۔ حضورؐ کا ذکر مبارک سنا اور سنانا اور آپؐ کی میلاد کا ذکر کرناسعادت مندی کی بات ہے ۔ مفتی محمد فیاض الدین نظامی خطیب جامع مسجد بیدر نے استقبالیہ خطاب میںکہا کہ مساجد کو پنچ وقتہ نمازوں سے آبادرکھیں ، بڑوںکی عزت کریں چھوٹوں سے شفقت کریں اورآپسی بھائی چارے کو قائم رکھے۔ جلسہ کی کاروائی کا آغاز حافظ و قاری محمد صابر نظامی کی قرأ ت کلام پاک سے ہوا۔مہمان ثنا خواں قاری الحاج محمد بن احمدباوزیرقادری شرفی حیدرآبادنے اپنے منفرد انداز میں ڈف پر نعت رسول صلی اللہ علیہ وسلم سنانے کی سعادت حاصل کی ،حافظ محمد معین الدین نظامی،مولانا محمد کوثر رضا امام و خطیب جامع مسجد ریکلگی نے حمد و نعت کا نذرانہ پیش کرنے کی سعادت حاصل کی، مولانا حافظ وقاری محمد رفیق پٹیل نظامی نے نظامت کے فرائض انجام دئے۔ ،قاضی سید حسام الدین عزیر قادری صدر قاضی بیدر،محمد جاوید احمد صدر جامع مسجد بیدر،سید منصور احمد قادری،سید سیف اللہ قادری بخاری ، محمد یوسف علی جمعدار ، سید کاظم پاشاہ قادری ،محمد فراست علی ایڈوکیٹ ،محمد عبدالصمدمظہر، محمد عبدالعزیز چندا، محمد نذیر احمد شرفی ،حافظ صدیق کمٹھانہ،سید محمد بخاری نرنہ سجادہ نشین، سید ضیاء الدین خطیب عیدگاہ ظہر آباد،محمد اقبال انجینئر،محمد سلیم الدین موظف مدرس،سید فہیم الدین پتھر گتہ دار،مرزا انصار اللہ بیگ،اورسید اسمعیل قادری ودیگر نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔ سید فصیح اللہ حسینی عرف سجاد صاحب ، محمد اسمعیل پٹیل صدر جامع مسجد ،محمد مستان ،محمد سمیع پٹیل معتمد،محمد محبوب استاد خازن، محمد محبوب صدر مسجد’’ممبئی ‘‘ ، محمد نعیم، محمد سردار پٹیل، محمد رسول پٹیل،محمد خواجہ میکانیک،محمد نصیرآعظم،محمداکبر،محمد فصیح پٹیل،محمد صدیق پٹیل، محمد مستان پٹیل،سید اشفاق اللہ حسینی،محمد رؤف پٹیل،محمد منان پٹیل،سید عامر اللہ حسینی ودیگر نے تمام مہمانوں کی شال وگلپوشی فرمائی۔