تاریخ کی سب سے بڑی توسیع سے اسلام کی پہلی مسجد کے رقبہ میں 10گنا اضافہ
مدینہ منورہ: مدینہ ریجن ڈویلپمنٹ اتھارٹی (MRDA) نے مسجد قباء کی توسیع کے لیے شاہ سلمان پروجیکٹ کے پہلے مرحلے پر عمل درآمد کے منصوبے کا اعلان کردیا، نئی توسیع کے ساتھ جس میں مسجد کے اطراف کو ترقی دینا بھی شامل ہے، مسجد کے کل رقبے میں 10 گنا اضافہ ہو جائے گا جس میں 66 ہزار نمازیوں کی گنجائش ہو گی، توسیعی منصوبے کے پہلے مرحلے کے لیے 200 سے زائد جائیدادیں ضبط کی جائیں گی۔سعودی گزٹ کے مطابق اتھارٹی نے پراجیکٹ سائٹ کے اندر واقع رئیل اسٹیٹ کے مالکان پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی جائیدادیں خالی کر دیں اور معاوضے کے طریقہ کار کو حتمی شکل دینے کے لیے اتھارٹی کے محکمہ پراپرٹی سے رابطہ کریں کیوں کہ مسجد کی توسیع کے پہلے مرحلے میں 200 سے زائد رئیل اسٹیٹ املاک کو ضبط کرنا شامل ہے جبکہ اتھارٹی کھجور کے درختوں اور کھیتوں کو محفوظ کرنے اور ان کی تعداد بڑھانے کے لیے کام کر رہی ہے تاکہ تاریخی مقامات اور انہیں مسجد سے جوڑتے ہوئے انہیں مسجد کے احاطے کے ساتھ ضم کیا جا سکے۔