سنگاریڈی ۔ مسجد محبوب عقب گورنمنٹ ہا سپٹل رحمت پورہ سنگاریڈی میں زیر صدارت خواجہ قمرالدین منعقدہ ایک اجلاس میں متولی وصدر الحاج سید حسن کے انتقال پر تعزیت پیش کی گئی ۔ بعد ازاں مسجد محبوب عقب گورنمنٹ ہا سپٹل رحمت پورہ سنگاریڈی کی جدید انتظامی کمیٹی کی تشکیل عمل میں آئی ۔ جس میں متفقہ طور پر محمد اکرام علی عمر کا بحیثیت صدر انتخاب عمل میں آیا ۔اور خواجہ قمر الدین نائب صدر ‘ سید خسرو پاشاہ متولی و معتمد‘ محمد عبدالقادری نائب معتمد ‘ الحاج محمد غیاث الدین خازن کے علاوہ شاہ محمد خسرو احمد ‘ محمد حامد علی ‘ محمد عزیز ‘ محمد علی ‘ محمد جعفر اور محمد عبدالعلیم و دیگر کو بحیثیت اراکین مسجد محبوب عقب گورنمنٹ ہا سپٹل رحمت پورہ سنگاریڈی منتخب کیا گیا ۔
٭٭٭