مسجد کو شہید کرنے کی شدید مذمت

   

جگتیال : جگتیال بلدیہ سابقہ وائس چیرمین و اقلیتی قائد محمد سراج الدین منصور نے شمش آباد میں مسجد کو بلدیہ کی جانب سے شہید کیے جانے کی سخت مذمت کی ۔ مسجد خواجہ محمود مسجد کمیٹی کو بغیر کسی نوٹس کے راتوں رات شہید کرنے کیلئے ریاستی حکومت ذمہ دار ہے ۔ مسلم دوست حکومت کے نام پر مسلمانوں کے مذہبی مقامات کو ریاستی حکومت چیف منسٹر کے سی آر نشانہ بنا رہے ہیں اب تک ریاست میں تقریباً چھ مساجد کو شہید کردیا گیا ۔ ان سب کے باوجود ٹی آر ایس اقلیتی قائدین کی خاموشی معنی خیز ہے ۔