مسعود اظہر کو گردے کا عارضہ

   

نئی دہلی ۔ /2 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) جیش محمد گروپ کے بانی مسعود اظہر گردے کے عارضہ سے متاثر ہوگئے ہیں انہیں پاکستان میں راؤلپنڈی کے فوجی دواخانہ میں باقاعدہ ڈائیلاسیس پر رکھا گیا ہے ۔ عہدیداروں نے بتایا کہ جیش محمد سربراہ کی مزاج ناساز ہے ۔ وزیر خارجہ پاکستان شاہ محمود قریشی نے اس بات کی اطلاع دی ہے کہ مسعود اظہر کو دواخانہ میں رکھا گیا ہے ۔ حالیہ رپورٹس سے پتہ چلتا ہے کہ مسعود اظہر کے اب گردے ناکام ہوجانے سے علیل ہیں۔ سکیورٹی کے ایک سینئر عہدیدار نے کہا کہ ان کا علاج آرمی ہاسپٹل میں کیا جارہا ہے ۔