مسلح افواج پر سیاسی بازی گری نامناسب : انٹونی

,

   

نئی دہلی ۔ 5 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر دفاع اے کے انٹونی نے وزیراعظم نریندر مودی پر قومی مفاد کو قربان کرنے کا الزام عائد کیا اور مسلح افواج کے معاملت کو سیاسی رنگ نہ دینے کا مطالبہ کیا ۔ تاہم انہوں( انٹونی) نے اپنی جماعت کے ساتھ ڈگے وجئے سنگھ کے ایک ریمارک پر پیدا شدہ تنازعہ میںالجھنے سے انکار کردیا ۔ ڈگ وجئے سنگھ نے کہا تھا کہ پلوامہ واقعہ محض ایک حادثہ تھا جس کو بعد میں دہشت گردحملہ قرار دیا گیاتھا ۔ سیکورٹی فورسیس ہنوز سرحدوں پر لڑرہے ہیں ۔ انٹونی نے کہا کہ حتی کہ ہمارے سپاہی بھی فوت ہوئے ہیں تو سی آر پی ایف یا فوج کے ذمہ داریہ اطلاع دیتے ہیں ۔ بی جے پی کے صدر یا ان کی پارٹی کے ترجمان بیان نہیں کرسکتے ۔ امیت شاہ نے کانگریس پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ پڑوس سے پہلے ہندوستانی سپاہیوں کے سرقلم کی ہوئی نعشیں حوالے کی جاتی تھیںلیکن اب اندرون 48 گھنٹے پائیلٹ کو بحفاظت ملک واپس بھیج دیا گیا ہے ۔