کورٹلہ ۔15جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ملت اسلامیہ کورٹلہ کے انتخابات کو لے کر چند دنوں سے کورٹلہ میںجوسرگرمیاںچل رہی تھیں‘ اسی سلسلہ کے تحت اللہ میاں گٹہ کورٹلہ میںمسلمانان کورٹلہ کا ایک اجلاس منعقد کیاگیا ‘اس اجلاس میںکونسلروں‘ مختلف سیاسی جماعتوں سے وابستہ مسلم قائدین ‘ مسلم صحافیوں ‘ یوتھ ارکان شامل تھے ۔ ملت اسلامیہ کورٹلہ کے انتخابات عمل میںآئے ۔ صدر اڈھاک کمیٹی کے طورپر محمدانور صدیقی ‘عبدالخالق نائب صدر‘ مرزامکرم بیگ ‘تلگو صحافی نائب صدر‘ محمدرفیع صدرمجلس ‘مظفراحمدسجو شریک معتمد‘ احمد عبدالقیوم خازن جبکہ محمد عبدالباری نائب خازن منتخب ہوئے ۔ اس کے علاوہ شہر کورٹلہ کے مختلف محلوں سے ارکان کا انتخاب عمل میںآیا۔ محمدچاندپاشاہ سینئر جرنلسٹ کوالیکشن کمشنر کی ذمہ داری دی گئی ۔ اس موقع پرمیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے چاند پاشاہ الیکشن کمشنر ملت اسلامیہ کورٹلہ نے کہا کہ ملت اسلامیہ کورٹلہ کے انتخابات کے سلسلے میںجواڈھاک کمیٹی تشکیل دی ہے اس اڈھاک کمیٹی کی میعاد ایک ماہ کی ہوگی اور اندرون ایک ماہ ملت اسلامیہ کورٹلہ کے انتخابات منعقد ہوںگے ۔انہوں نے مسلمانان کورٹلہ سے ملت اسلامیہ کورٹلہ کے انتخابات کے انعقاد میں تعاون پیش کرنے کی خواہش کی ۔انہوںنے کہا کہ انتخابات کے پرامن انعقاد کیلئے مختلف محکموں سے وابستہ ریٹائرڈ آفیسروںکا تقرر کرتے ہوئے ان کی خدمات سے استفادہ کیاجائے گا۔