مسلمانوں اور عیسائیوں کو 31 دسمبر 2021 ء سے قبل بھگادیا جائے گا: بی جے پی لیڈر راجیشور سنگھ کا متنازعہ بیان

,

   

نئی دہلی: بی جے پی اور آر ایس ایس لیڈر راجیشورسنگھ نے کہا کہ 31 دسمبر 2021 ء سے قبل مسلمانوں اور عیسائیوں کو ہندوستان سے خالی کردیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنے ساتھیوں سے یہ وعدہ کیا ہے۔ راجیشور سنگھ کا تعلق مشرقی اترپردیش سے ہے۔

ہندوستان میں کچھ ہندو تنظیمیں مسلمانوں کے فکر و نظریہ سے اختلاف کھتے ہیں۔ ہندومہاسبھا نے اعلان کیا تھا کہ ”انڈیا فری اسلام“ یعنی ہندوستان سے اسلام کا صفایا“ مہم چلائی جائے گی۔

سادھوی پرگیا نے مسلمانوں اور عیسائیوں کی آبادی پر کنٹرول کرنے کے لئے اقدامات کئے جانے چاہئے۔ سادھوی ساراوتی نے کہا تھا کہ تمام گائے کا گوشت کھانے والوں کو پھانسی دیا جانا چاہئے۔