مسلمانوں کو 10 فیصد تحفظات کا مطالبہ

   

ملی محاذ کے وفد کی عنقریب محمد علی شبیر سے نمائندگی
محبوب نگر۔/7 فروری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاستی حکومت کی جانب سے طبقاتی منظوری اور سروے کے اعلان کا ہم خیرمقدم کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار خواجہ فیاض الدین انور پاشاہ سرپرست ملی محاذ نے کیا۔ چیف منسٹر ریونت ریڈی مبارکبادی کے مستحق ہیں کہ حالیہ سروے میں واضح ہوگیا کہ ریاست کی کُل مسلم آبادی 12.56 فیصد ہے جس میں بی سی مسلمانوں کا تناسب 10 فیصد ہے۔ اسی مناسبت سے مسلم تحفظات میں 10 فیصد تک اضافہ کیا جائے۔ خصوصی اسکیمات کا اعلان اور کُل بجٹ کا 12.5 حصہ مختص کیا جائے۔ انہوں نے ملی محاذ کی جانب سے ریاست کے مسلمانوں کو اس تعلق سے فکر کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ ہر سطح پر حکومت سے نمائندگی کی جائے ۔ ابراہیم نقشبندی نے کہا کہ ملی محاذ کا وفد عنقریب محمد علی شبیر مشیر برائے اقلیتی بہبود سے ملاقات کرکے چیف منسٹر کے نام مسلمانوں کی حصہ داری سے متعلق جامع رپورٹ پیش کرے گا۔ کانفرنس میں عبداللہ سنی ایڈوکیٹ، محمدسعید نقشبندی، محمد بشیر قادری و دیگر موجودتھے۔