شہریت ترمیمی قانون کے خلاف پورا ہندوستان کھڑا ہے اور مذہب سے تعلق رکھنے والے لوگ دستور ہند کی حفاظت میں کھڑے ہیں۔
ایک سکھ بھائی نے شہریت ترمیمی قانون کے احتجاجی جلسہ میں مخاطب ہو کر کہا کہ مسلمان بھائی گھر سے نکلنے کےلیے راضی نہیں ہیں، کس چیز کا ڈر ہے یا کیا وجہ ہے نہیں معلوم ہے۔ اور آج سکھ لوگ ڈر نکالنے کےلیے سڑکوں پر اتر اۓ ہیں، مری اپ سے درخواست کرتا ہوں کہ اس ڈر کو ختم کرو اور اس تعداد کو اور بڑھاؤ۔ اور حکومت کے خلاف مہم چلاو، کوئی اور اپ کے ساتھ ہو یا نہ ہو ہم لوگ آپ کے ساتھ ہیں، یہاں بہت سکھ خاندان بھی ایا ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر آپ کے ساتھ ہمیں سر بھی کٹوانے کی ضرورت ہو تو ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے،انہوں نے کہا کہ یہ دو ہی سماج کے لوگ ہیں جو آپس میں ایک دوسرے کا ساتھ دے سکتے ہیں، ایک مسلم دوسرے سکھ، آپ کو جہاں بھی کوئی سکھ ملے اپ انہیں سسریاکال کیجئے میں بھی کہیں مسلم ملے مجھے تو میں پہلے السلام علیکم کروں گا۔
ہمیں اپنے اتحاد سے انکو بتادیں گے کہ اگر سکھ اور مسلمان اگر باہر اۓ تو آپ انہیں روک نہیں پاؤگے، انہوں نے دلت بھائیوں سے بھی کہا کہ مسلمانوں کے بعد اپ کو ہی نشانہ بنا دیا جائے گا، تو اپ کو ابھی سے اٹھنا چاہیے۔
پورا پیغام سننے کےلیے ویڈیو دیکھیں۔
https://youtu.be/XQAxgBdTAC0