مسلمان خاندان کو ٹرک سے روندنے والا کینیڈینشخص قتل کا مجرم قرار

   

ٹورنٹو: کینیڈا میں ایک پاکستانی نژاد مسلمان خاندان کو اپنے ٹرک کے نیچے کچلنے والے کینیڈین شہری کو قتل کا مجرم قرار دیا گیا ہے اور وکلا نے عدالت سے اپیل کی کہ وہ سفید فام بالادستی کے ذریعہ دہشت گردی کرنے کی دفعات بھی عائد کرنے پر غور کرے۔ 22 سالہ ناتھینیل ویلٹمین کو عمر قید کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔اس نے جون 2021 میں اونٹاریو کے شہر لندن میں سلمان افضال کے خاندان کو اپنے پک اپ ٹرک سے ٹکرانے کا اعتراف کیا۔ اس حادثہ میں 46 سالہ سلمان افضال، ان کی 44 سالہ اہلیہ مدیحہ سلمان، ان کی 15 سالہ بیٹی یمنیٰ اور اس کی 74 سالہ دادی طلعت افضال جان کی بازی ہار گئیں۔