مسلمان رمضان میں گھر پر نماز ادا کریں، امام جامعہ الازہر

   

قاہرہ ۔24 اپریل ۔( سیاست ڈاٹ کام ) مصر کی جامعہ مسجد الازہر کے امام نے دنیا بھر کے مسلمانوں سے رمضان میں گھر پر نماز ادا کرنے کی درخواست کی ہے۔مسجد الازہر کے امام احمد الطیب کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ مساجد میں عبادات کی معطلی سے مسلمان اس برس رمضان کے مقدس مہینے کا استقبال اپنے دلوں میں موجود درد اور اداسی سے کر رہے ہیں۔ انہوں نے مسلمانوں سے کہا کہ وہ کسی بھی ایسے پیغام کو نظرانداز کر دیں جس کے مطابق روزہ رکھنے سے انسانی قوت مدافعت کا نظام کمزور ہوتا ہے۔ یہ باتیں غلط اور بے بنیاد ہیں۔واضح رہے کہ مصر میں اب تک کورونا وائرس سے 287 ہلاکتیں ہو چکی ہیں، جبکہ شمالی افریقی ملک میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد 3891 ہے۔