کولکاتا۔ 21 مئی (یواین آئی)کلکتہ میڈیکل کالج و اسپتال میں ایک مسلم انٹرن ڈاکٹر کو داڑھی رکھنے کی وجہ پروفیسر نے دہشت گرد قرار دیکر کلاس روم سے نکال دیا۔ طلبا میں بحث چھڑ گئی ہے ۔ طلباء کے ایک گروپ نے آج بھی احتجاج کیا۔ ایک تحریری شکایت پرنسپل کو دی گئی ہے ۔ زیر بحث پروفیسر کو آخر کار اس کیلئے معافی مانگنی پڑی۔