مسلم بستیو ں میں بھی سنگھ کی شاخیں کھولی جائیں گی: بھاگوت

   

ستنہ / چترکوٹ: اترپردیش اور مدھیہ پردیش کے سرحد چترکوٹ میں گزشتہ پانچ دنوں سے چل رہا آر ایس ایس کا چنتن کیمپ آج اختتام پذیر ہوگیا۔ اس دوران تنظیم کو مضبوط کرنے کے لئے کئی بڑے فیصلے کئے گئے تو سیاست پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ اس دوران آرایس ایس سربراہ موہن بھاگوت نے مغربی بنگال کو لے کر بڑا فیصلہ کیا ہے۔ مغربی بنگال کو تین زون میں تقسیم کیا گیا ہے۔ اب سے جنوبی بنگال کاہیڈ کوارٹر کولکاتا، وسطی بنگال کا ہیڈ کوارٹر وردھمان اور شمالی بنگال کا ہیڈکوارٹر سلی گڑی ہوگا۔واضح رہے کہ آئندہ سال کئی ریاستوں میں ہونے والے انتخابات سے قبل آرر ایس ایس صحیح اور بہتر حکمت عملی بنانے میں مصروف ہوگئی ہے۔بہرحال، آر ایس ایس کے چنتن کیمپ میں صوبوں کے پرچارکوں کو ان کے فرائض اور ذمہ داری کا احساس دلانے کے ساتھ پورے سال میں کام کرنے کے منصوبوں کو آر ایس ایس نے حتمی شکل دی ہے۔ وہیں، ذامہ داریوں میں بھی ردو بدل کی گئی ہے۔ جبکہ سنگھ اب پورے ملک میں مسلم بستیوں میں اپنی شاخیںکھولے گا۔ یہی نہیں، اب سنگھ کے کارکنان گاوں گاوں تک پہنچیں گے، تو ہندؤںکے ساتھ اب مسلمانوںکو بھی سنگھ سے جوڑنے کی کوششوں کو تیز کیا جائے گا۔