آرمور ۔ صدر جمعیت علماء آرمور حافظ محمد ابراہیم نے مولانا جعفر پاشاہ مشہور عالم دین کے ساتھ پولیس کے ناشائستہ رویہ کے خلاف مذمتی بیان دیتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ ریاستی پولیس کے خلاف سخت نوٹ لینے کی ضرورت ہے ۔ تلنگانہ ریاستی حکومت میں مسلمانوں کے ساتھ کئے گئے وعدوں کو فراموش کیا جارہا ہے ۔ مسلمانوں کو 12 فیصد تحفظات دینے کا وعدہ برفدان کا شکار ہوگیا ہے اور یونیورسٹیز میں مسلمانوں کی شناخت کو ختم کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔ عثمانیہ یونیورسٹی کے لوگو میں سے اردو کو غائب کردیا گیا ۔ وائس چانسلر اور دیگر عہدوں میں مسلمانوں کو نظر انداز کردیا گیا جس سے تلنگانہ ریاستی حکومت کا سیکولر چہرہ بے نقاب ہورہا ہے ۔ مسلم علمائے دین کے ساتھ غیر شائستہ رویہ کا حکومت سخت نوٹ لیں اور اس طرح کے واقعات کا اعادہ دوبارہ ہونے نہ دیں ۔