17 ستمبر کو یوم مطالبات منانے مسلمانوں سے ملی محاذ محبوب نگر کی اپیل: انورپاشاہ
محبوب نگر ۔ 15 ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) خواجہ فیاض الدین انور پاشاہ سر پرست ملی محاذ نے ملی محاذ کے زیر اہتمام ایک صحافتی کانفرنس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے اسلاف نے 17ستمبر 1948 کو اس امید کے ساتھ اقتدار منتقل کیا تھا کہ وفاقی حکومت میں مسلمانوں کے ساتھ مکمل انصاف ہوگا لیکن ایسا ہر گز نہیں ہوا۔ مسلمانوں کو پسماندگی کے اندھیروں میں ڈھکیل دیا گیا اور اب ملی محاذ اس پسماندگی کے خاتمہ کیلئے حکومت سے جائز مطالبات کرنے کیلئے17ستمبر کا انتخاب کیا ہے۔ محمد تقی حسین تقی کنوینر نے کہاکہ علحدہ ریاست تلنگانہ کے قیام کے بعد مسلمانوں کو امید کی کرن دکھائی دی لیکن 2014سے 2023تک اس ریاست کے اقتدار میں رہنے والی جماعت نے کوئی خاطر خواہ اقدام نہیں کیا اور2023میں مسلمانوں نے کانگریس کو اقتدار میں لانے میں کلیدی رول ادا کیا۔ محمد تقی حسین نے کہا کہ ملی محاذ حکومت سے تین اہم مطالبات جس میں مسلمانوں کے تحفظات میں 8 فیصد تک کا اضافہ، میناریٹی سب پلان، اور یکساں مواقع کمیشن قائم کرنا شامل ہے 17ستمبر کو ریاست گیر سطح پر مختلف مسلم سماجی و سیاسی و مذہبی تنظیموں کے ذریعہ چیف منسٹر تلنگانہ کے نام یادداشتیں روانہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے مسلم ملی و سماجی قائدین سے اپیل کی کہ وہ17 ستمبر کے دن اپنے مطالبات حکومت کو وانہ کرتے ہوئے مسلمانوں کی پسماندگی کے خاتمہ کیلئے اپنی جد جہد کا آغاز کریں مرزا قدوس بیگ کو کنوینر نے کہا کہ ضلع محبوب نگر اور دیگر اضلاع کے ملی و سماجی قائدین ان یادداشتوں کا نمونہ مندرجہ ذیل فون نمبرات 9618050723, 9381906387,7095668205,6302375273 پر رابطہ کرتے ہوئے حاصل کر سکتے ہیں انہوں نے اپیل کی کہ مسلمان اس موقع پر حکومت کو ضرور یادداشتیں روانہ کریں یہ ضروری نہیں کہ ملی محاذ کے نام سے روانہ کریں بلکہ اپنی اپنی تنظیموں کی جانب سے منڈل سطح سے لے کر ضلع سطح پر یاداشتوں کو روانہ کیا جائے۔ اس صحافتی کانفرنس میں محمد احمد ثناء ، صدر جامع مسجد محبوب نگر، عبداللہ سنی ایڈوکیٹ کنوینر لیگل سیل، محمد نور اللہ خان، عابد محی الدین، عبدالسمیع، محمد عثمان محی الدین شیراز جائنٹ کنوینرس و دیگر موجود تھے۔