مسلم تحفظات کے خلاف امیت شاہ کی بیان بازی افسوسناک

   

عزیز پاشاہ اور سامبا سیوا راؤ کی تنقید
حیدرآباد۔/25اپریل، ( سیاست نیوز) سی پی آئی کے قومی سکریٹری سید عزیز پاشاہ اور ریاستی سکریٹری کے سامبا سیوا راؤ نے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ امیت شاہ ملک کے وزیر داخلہ کے بجائے ایک گروہی قائد کی طرح اظہار خیال کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جس طرح گروہ واری قائد اپنے گروپ کو بچانے کی کوشش کرتا ہے اسی طرح بھی امیت شاہ بھی زہر افشانی کررہے ہیں۔ حالیہ دورہ کے موقع پر مسلم تحفظات کی برخواستگی اور دیگر موضوعات پر امیت شاہ کے بیان پر تنقید کرتے ہوئے سی پی آئی قائدین نے کہا کہ مرکزی وزیر داخلہ تحفظات کی تاریخ سے واقف نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ سے ناانصافی کے بارے میں امیت شاہ نے کچھ نہیں کہا۔ سید عزیز پاشاہ نے کہا کہ متحدہ آندھرا پردیش میں مسلمانوں کو تعلیمی اور سماجی پسماندگی کی بنیاد پر تحفظات فراہم کئے گئے۔ امیت شاہ اسے مذہبی بنیادوں پر تحفظات قرار دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی مقصد براری کیلئے تحفظات کے خلاف بیان بازی افسوسناک ہے۔ر