مسلم خاندان کے 5 ارکان کا قتل

   

میرٹھ : اترپردیش کے میرٹھ میں ایک دلخراش واقعہ پیش آیا جہاں ایک مسلم خاندان کے 5 ارکان کا قتل کردیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم خاندان کے پانچ افراد کے قتل کی واردات پیش آیا جن کی لاشیں انہی کے گھر میں پائی گئی۔ جن میں آٹھ، چار اور ایک سال کی عمر کے تین بچوں کی لاشوں کو بوریوں میں بھری ہوئی تھیں جبکہ والدین کی لاشیں چادروں میں لپٹی ہوئی تھیں۔ پانچوں کے سر پر گہری چوٹیں تھیں اور ان کی گردن پر کٹے ہوئے نشانات تھے۔کل رات کو سامنے آنے والے اس قتل کے الزام میں دو افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔