مسلم دانشوروں اور عمائدین کے ساتھ محمد علی شبیر کا اجلاس

   

حیدرآباد۔/8 مارچ، ( سیاست نیوز) سابق وزیر محمد علی شبیر نے کریم نگر کے مسلم دانشوروں اور مسلم تنظیموں کے ذمہ داروں کے ساتھ اجلاس منعقد کیا اور کانگریس کی ہاتھ سے ہاتھ جوڑو یاترا کی تائید کی اپیل کی۔ ریونت ریڈی کی پدیاترا کے ضمن میں کل 9 مارچ کریم نگر میں جلسہ عام منعقد ہوگا۔ مسلم عمائدین نے جلسہ عام میں شرکت کی اپیل کرتے ہوئے محمد علی شبیر نے کہا کہ ملک سے نفرت کے خاتمہ کیلئے راہول گاندھی نے بھارت جوڑو یاترا کا اہتمام کیا۔ راہول یاترا کے پیام کو گھر گھر پہنچانے کیلئے ملک بھر میں ہاتھ سے ہاتھ جوڑو یاترا جاری ہے۔ کے سی آر حکومت نے گذشتہ 8 برسوں میں مسلمانوں سے کیا گیا ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا۔12 فیصد تحفظات کے لئے کوئی مساعی نہیں کی گئی۔ عبادت گاہوں کو منہدم کردیاگیا اور کانگریس کے 4 فیصد تحفظات کو گھٹاکر 3 فیصد کیا گیا۔ کے سی آر سیکولرازم کا نقاب لگاکر مسلمانوں کو دھوکہ دے رہے ہیں۔ اجلاس میں شریک دانشوروں نے کانگریس یاترا کی کامیابی کیلئے تعاون کا یقین دلایا اور اقلیتوں سے کل کے جلسہ عام میں شرکت کی اپیل کی۔ر
درس قرآن و حدیث
حیدرآباد ۔ 8 ۔ مارچ : ( راست ) : مسجد ساجدہ بیگم مغل پورہ کمان میں ہر ہفتہ بعد نماز عشاء مولانا عارف باللہ قاسمی درس حدیث ، ہر اتوار بعد نماز ظہر مولانا محمد عامر خاں قاسمی سلسلہ وار درس قرآن کے علاوہ پیر تا جمعہ بعد نماز فجر حافظ و قاری محمد نور الدین سلیم انجینئر سلسلہ وار درس قرآن دیں گے ۔ ۔