مسلم شبان کی آج اتحاد ریالی کو مشروط اجازت

   

حیدرآباد۔/24 ستمبر، ( سیاست نیوز) ساؤتھ زون پولیس نے ہائی کورٹ کی ہدایت پر تحریک مسلم شبان کی جانب سے 25 ستمبر کو منظم کی جانے والی اتحاد ریالی کو مشروط اجازت دے دی ہے۔ ڈپٹی کمشنر پولیس ساؤتھ زون مسٹر گجراؤ بھوپال نے اس پروگرام کو اجازت دیتے ہوئے یہ شراط رکھی ہے کہ خلوت میدان میں اتحاد ریالی کے انعقاد کیلئے 100 افراد کی شرکت کی اجازت رہے گی جبکہ مرکزی اور ریاستی حکومت کے کوویڈ 19 کے رہنمایانہ خطوط یعنی چہرے پر ماسک کا استعمال، ہینڈ سنیٹائزر اور دیگر شرائط شامل رہیں گی۔ مزید یہ بھی کہا گیا ہے کہ پروگرام کے دوران کسی بھی قسم کی اشتعال انگیز نعرہ بازی یا تقاریر نہ کی جائے اور فہرست میں شامل افراد کو ہی تقریر کی اجازت رہے گی۔ اس میٹنگ کو ہفتہ کی دوپہر2 بجے تا 4 بجے منعقد کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ صدر تحریک مسلم شبان جناب مشتاق ملک نے پولیس کی جانب سے اتحاد ریالی کی اجازت سے انکار پر ہائی کورٹ میں ایک رٹ درخواست داخل کی تھی جس پر عدالت نے حیدرآباد پولیس کو اس تنظیم کی درخواست کو قبول کرتے ہوئے اجازت دینے کا حکم دیا تھا۔ ب