کابل : افغانستان کے وزیراعظم نے مسلمان اقوام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ طالبان کی حکومت کو تسلیم کرنے میں پہل کریں۔فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق افغانستان کے وزیراعظم ملا محمد حسن اخوند نے چہارشنبہ کو کابل میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’میں مسلمان ممالک سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ ہماری حکومت کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنے میں پہل کریں، مجھے امید ہے کہ اس کے بعد ہم تیزی سے ترقی کریں گے۔‘واضح رہے کہ ابھی تک کسی حکومت نے طالبان کی حکومت کو تسلیم نہیں کیا ہے، مغربی ممالک اس امر کا مشاہدہ کر رہے ہیں کہ ماضی میں 1996 سے 2001 تک پچھلے دور حکومت میں سخت موقف رکھنے اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے لیے بدنام طالبان اس بار بھی کچھ ایسا ہی کریں گے۔افغانستان کی نئی حکومت میں ایسے کئی افراد کو اپنی عبوری حکومت کو شامل کیا گیا ہے جن کے نام بین الاقوامی پابندیوں کی فہرست میں شامل ہیں۔وزیراعظم ملا محمد حسن اخوند نے افغانستان کے معاشی مسائل کے حوالے سے ہونے والی تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ حکومت کو تسلیم کیے جانے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ’ایسا ہم اپنی یا سیاسی حکام کی مدد کے لیے نہیں چاہتے، بلکہ عوام کے لیے چاہتے ہیں۔
جمہوریہ کانگو: باغی گروپ کا حملہ، 3 فوجی ہلاک
کیوو :جمہوریہ کانگو کے مشرقی صوبے جنوبی کیوو میں باغیوں کے حملے میں 3 فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔قومی ذرائع ابلاغ کے مطابق صوبہ جنوبی کیو کے شہر اوویرا میں “مائی مائی کاٹا کاٹانگا” باغی گروپ نے تقریباً 100 باغیوں کے ساتھ حملہ کیا۔