نئی دہلی۔یکم اگست (سیاست ڈاٹ کام) زوماٹو کے آرڈر کی تکمیل کرنے والے ایک ’’غیر ہندو‘‘ لڑکے کے آرڈر کی ایک گاہک کی جانب سے منسوخی کا تذکرہ کرتے ہوئے جسے یہ آرڈر سونپا گیا تھا اس لڑکے فیاض نے بتایا کہ ’’مجھے سخت تکلیف پہنچی۔ ٹھیک ہے ہم غریب ہیں اور غریبوں کو یہ سب برداشت کرنا پڑتا ہے‘‘۔ فیاض نے اس واقعہ کی تفصیلات بتلاتے ہوئے کہا کہ ’’میں نے گاہک کو مطلوبہ اشیاء کی سربراہی کے لیے اس کا پتہ جاننے کے لیے فون کیا لیکن (میرا نام جاننے کے بعد) اس نے کہا کہ وہ یہ آرڈر منسوخ کرچکا ہے۔