مسلم وقف پروٹیکشن کمیٹی کے وفد کی صدرنشین وقف بورڈ سے ملاقات

   

نظام آباد :کلکٹریٹ مسجد کی باز یابی اور وقف کی اراضیات کے تحفظ کا مطالبہ کرتے ہوئے مسلم وقف پروٹیکشن کمیٹی کے صدر حافظ لئیق خان نے صدرنشین وقف بورڈ محمد سلیم ، سی ای او وقف بورڈ سے نمائندگی کرتے ہوئے انہیں تفصیلی طور پر واقف کراتے ہوئے بتایا کہ کلکٹریٹ کے احاطہ میں دور قدیم میں مسجد واقع تھی اور درج وقف ہوئی تھی اور اس کا ذکر وقف گزٹ میں بھی ہے اور اس کے علاوہ آراینڈ بی نقشہ میں بھی اس کی نشاندہی کی گئی ہے لیکن چند سال قبل یہاں مسجد کو برخواست کردیا گیا تھا اور گذشتہ کئی سالوں سے اس خصوص میں نمائندگی کی جارہی ہے صدرنشین وقف بورڈ محمد سلیم اور سی ای او وقف بورڈ نے اس خصوص میں وقف انسپکٹر نظام آباد محمد عبدالساجد کو بھی طلب کرتے ہوئے تفصیلات حاصل کی اور خصوص میں تحریر ضلع کلکٹر کے نام انسپکٹر محمد ساجد کے ذریعہ روانہ کیا آج انسپکٹر وقف بورڈ محمد ساجد نے وقف پروٹیکشن کمیٹی کے صدر حافظ لئیق خان اور سکریٹری مرزا افضل بیگ کے علاوہ وقف پروٹیکشن کمیٹی کے ذمہ داران کے ذریعہ ملاقات کرتے ہوئے انہیں تحریر حوالے کیا ۔ ضلع کلکٹر مسٹر نارائن ریڈی نے اس خصوص میں سنجیدہ اقدامات کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ۔ مسٹر ساجد نے بتایا کہ سی ای او وقف بورڈ نے کلکٹر کے نام ایک تحریر روانہ کی تھی اور کلکٹر کے احاطہ میں مسجد کی بازیابی کرنے کی وقف بورڈ نے خواہش کی اس کے علاوہ چنائی شاپنگ مال ، قاضی خلیل سرائے وقف کی اراضی پر غیر مجاز قبضہ جات کو برخواست کرنے کیلئے بھی ہدایت دی گئی ہے اور ریونیو کے احکام کے اشتراک سے اس خصوص میں کارروائی کرنے اور غیر مجاز قبضہ جات کو برخواست کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے ۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ مولانا کریم الدین کمال نائب صدر، مرزا افضل بیگ جنرل سکریٹری ، عبدالواجد خازن بھی موجود تھے۔