سان فرانسسکو: امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ پر حالیہ جان لیوا حملے کے بعد ایلون مسک نے آئرن مین طرز کا حفاظتی لباس تیار کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے ۔ ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی مسک نے اعلان کیا ہے کہ وہ آئرن مین اسٹائل کا دھاتی آرمر سوٹ تیار کرنے کے خواہش مند ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے پیغام میں مسک نے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ وقت آگیا فلائنگ میٹل سوٹ آف آرمر تیار کیا جائے ۔یاد رہے کہ ٹیک ٹائیکون کا یہ تبصرہ امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ پر حالیہ حملے کے بعد سامنے آیا ہے ۔ایلون مسک کی جانب سے ٹرمپ کی عوامی حمایت پر کچھ ایکس صارفین نے انہیں اپنی سیکیورٹی بڑھانے کا مشورہ دیا ہے ۔
ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی نے یہ بھی بتایا کیا کہ گزشتہ آٹھ ماہ کے دوران ان پر بھی دو حملے ہوچکے ہیں، حملہ آوروں کو ٹیسلا کے آفس سے 20 منٹ کی دوری پر گرفتار کرلیا گیا تھا۔