مسک 2027 ء تک دنیا کے پہلے ٹریلنئر بن سکتے ہیں

,

   

واشنگٹن : امریکی کاروباری ایلن مسک سال 2027 تک ایک ٹریلین (10 کھرب) سے زیادہ کے اثاثے حاصل کرکے دنیا کے پہلے ٹریلینئر بن سکتے ہیں۔برطانیہ کے اخبار ‘دی گارڈین’ نے انفارما کنیکٹ اکیڈمی کے ایک پیپرکے حوالے سے یہ معلومات دی ہیں۔ انفارما کنیکٹ اکیڈمی امیر لوگوں کی مالی صورتحال پر نظر رکھنے والی کمپنی ہے ۔غورطلب ہے کہ مسک کے اثاثے سالانہ اوسطاً 110 فیصد بڑھ رہے ہیں، جس کی بنیاد پر یہ اندازہ لگایا گیا ہے ۔اس رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ‘فوربس’ کے مطابق ، فی الحال 81.2 ارب ڈالر کے اثاثے والے ہندوستانی ارب پتی گوتم اڈانی 2028 میں دوسرے ٹریلینئربن سکتے ہیں، بشرطیکہ ان کے اثاثے میں موجودہ 123 سالانہ نمو برقرار رہے ۔ اسی سال میں امریکی ویڈیو کارڈ ڈویلپر انویڈیا کے سربراہ جینسن ہوانگ بھی تیرہ ہندسوں کی نیٹ ورتھ تک پہنچ سکتے ہیں۔