حیدرآباد ۔ 6 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : حیدرآباد میں مس ورلڈ مقابلے کیلئے دنیا بھر سے حیدرآباد پہونچنے والی حسیناؤں کیلئے شمس آباد ایرپورٹ میں خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں ۔ ایرپورٹ میں مقابلہ میں حصہ لینے والی حسیناؤں کیلئے مخصوص امیگریشن چینل قائم کیا گیا ہے ۔ ایرپورٹ میں حسیناؤں کو تمام سہولیات فراہم کی جارہی ہیں ۔ حسیناؤں کیلئے خصوصی لاونج ، شخصی رہنمائی سامان کیلئے علحدہ پورٹر سرویس بھی فراہم کی جارہی ہے ۔ حسیناؤں کی آمد و رفت کو آسان بنانے بڑے پیمانے پر سہولیات مہیا کی جارہی ہے اور ان کا شاندار تہذیب و ثقافت کے مطابق استقبال کیا جارہا ہے ۔ جس میں تلنگانہ کی تمدن کی جھلک نظر آرہی ہے ۔ انہیں ایرپورٹ سے ہوٹل تک پہنچانے وسیع سیکوریٹی انتظامات کئے گئے ہیں ۔ حیدرآباد میں مس ورلڈ مقابلے نے ریاست کے کھیل اور ثقافت کے حلقوں میں بھی جوش پیدا کردیا ہے ۔ مس ورلڈ 2025 کا فائنل 31 مئی کو ہائی ٹیکس ایگزیبیشن سنٹر میں منعقد ہوگا ۔۔ ش
