مشرف کیس کی سماعت کیلئے خصوصی عدالت کا قیام غیر آئینی: عدالت عالیہ

   

لاہور ۔ 13 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے سابق فوجی حکمراں پرویز مشرف کو یہ خبر واقعتاً راحت پ ہنچائے گی جب یہاں کی ایک عدالت عالیہ نے ان کی سزا کے موت کو کالعدم اور ان کے خلاف غداری کے معاملہ کی سماعت کیلئے ایک خصوصی ٹریبونل کے قیام کو غیر آئینی قرار دیا ۔ یاد رہے کہ اسلام آباد میں خصوصی عدالت نے 17 ڈسمبر کو 74 سالہ مشرف کو چھ سال کی طویل سماعت کے بعد غداری معاملہ میں سزائے موت سنائی تھی ۔ اس کیس کو 2013 ء میں پی ایم ایل این حکومت نے دائر کیا تھا ۔ لاہور ہائی کورٹ کی تین رکنی جج کی فل بنچ نے جو جسٹس سید مظہر علی ا کبر نقوی ، محمد امیر بھٹی اور چودھری مسعود جہانگیر پر مشتمل تھی، مشرف کیس کی سماعت کیلئے خصوصی عدالت کے قیام کو غیر آئینی قرار دیا تھا ۔