مشہور برانڈز کی نقلی اشیاء فروخت کرنے والے 3 تاجر گرفتار

   

حیدرآباد ۔3 ۔ مارچ (سیاست نیوز) سنٹرل کرائم اسٹیشن (سی سی ایس) کی اسپیشل کرائم ٹیم نے بیگم بازار کے تین تاجرین کو گرفتار کرلیا جو مشہور برانڈ ریڈ لیبل اور تاج محل ٹی پاؤڈر، سرف ایکسل ، ٹائیڈ، ایریل پاؤڈر اور گڈ نائیٹ ماسکیٹو ریفل نقلی اشیاء تیار کر کے مارکٹ میں فروخت کر رہے تھے ۔ اس بات کی اطلاع ملنے پر سی سی ایس ٹیم نے بیگم بازار علاقہ میں دھاوا کرتے ہوئے راجستھان سے تعلق رکھنے والے تین تاجرین 30 سالہ جئے رام ، 34 سالہ کے سریندرا اور 21 سالہ ہنومان رام کو گرفتار کرلیا اور دھاوے کے دوران بھاری مقدار میں چائے کی پتی ، واشنگ پاؤڈر اور ماسکیٹو ریپلینٹ برآمد کرلیا۔ تفتیش کے دوران ملزمین نے پولیس کو بتایا کہ وہ نقلی چائے کی پتی اور واشنگ پاؤڈر گجرات سے کم دام میں حاصل کرتے ہوئے اسے شہر منتقل کیا کرتے اور علاقہ گوشہ محل ، افضل گنج اور بیگم بازار اور دیگر علاقوں میں فروخت کیا کرتے تھے ۔ اس کارروائی میں پولیس نے ضبط شدہ اشیاء کے ساتھ گرفتار ملزمین کو افضل گنج پولیس کے حوالے کردیا۔ب