ممبئی :مشہور و معروف تاجر اور ’ٹاٹا سنز‘ کے اعزازی چیئرمین رتن ٹاٹا کاچہارشنبہ کو ممبئی کے ایک اسپتال میں 86سال کی عمر میںانتقال ہوگیا۔ گزشتہ کچھ دنوں سے وہ انتہائی طبی نگہداشت میں تھے۔ پیر کو انہوں نے کہا کہ وہ اپنی عمر اور متعلقہ طبی مسائل کی وجہ سے معمول کی طبی جانچ کروارہے ہیں۔ بتایا گیا کہ رتن ٹاٹا کو ممبئی کے بریچ کینڈی ہاسپٹل میں بغرض علاج داخل کیا گیا تھا ۔ رتن ٹاٹا نے ٹاٹا گروپ کو ایک عالمی ادارہ میں تبدیلی کیا۔ ان کی نمایاں خدمات کیلئے انہیںپدم وبھوشن سے نوازا گیا۔28 دسمبر 1937 کو پیدا ہوئے رتن ٹاٹا ‘ ٹاٹا گروپ کے بانی جمشید جی ٹاٹا کے پڑپوتے تھے۔ 1962 میں کارنیل یونیورسٹی سے بیچلر آف آرکیٹیکچر کے ساتھ گریجویشن کے بعد انہوں نیخاندانی کاروبار میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا۔