مشہور پولکی ڈائمنڈ جویلری کی جے کے جے جویلرس کی جانب سے 2 ، 3 اور 4 اگست کو نمائش

   

حیدرآباد ۔ 31 ۔ جولائی : ( پریس نوٹ) : ہوٹل پارک حیات روڈ نمبر 2 بنجارہ ہلز میں 2 ، 3 اور 4 اگست 2024 کو جے پور کے مشہور جے کے جے جویلرس کی جانب سے خصوصی طور پر تیار کئے گئے پولکی ڈائمنڈ جویلری کی نمائش کی جائے گی ۔ پارک حیات کے سیلون 2 اور 3 میں اس نمائش کا اہتمام کیا جارہا ہے ۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہے کہ پولکی ڈائمنڈ جویلری کی روایت 156 سال قدیم ہے ۔ یہ ایک ایسا برانڈ ہے جس کا آغاز 1868 ء میں ہوا تھا اور اس کے بعد سے آج تک اس برانڈ نے ہمیشہ صارفین کو اپنے ڈیزائنوں اور خوبصورتی سے مسحور کیا ۔ اس موقع پر جے کے جے جویلرس کے ڈائرکٹر جتن موسن نے کہا کہ ہمیں ایکبار پھر حیدرآباد آنے پر بیحد خوشی ہے اور اس خوبصورت شہر میں ہم اپنے پولکی ڈائمنڈس جویلری کی نمائش کررہے ہیں جو راجستھان کے جے پور شہر سے تعلق رکھنے والا 156 سالہ قدیم برانڈ ہے ۔ اس برانڈ کے جے پور میں متعدد شورومز ہیں جہاں پولکی ڈائمنڈس دستیاب ہیں ۔ اس برانڈ کی خصوصیات میں ڈائمنڈ جویلری ، پولکی جویلری ، فیوژن جویلری اور متعدد دیگر جویلریز شامل ہیں ۔ جے پور میں اس برانڈ کا اپنا ایک ذاتی مینوفکچرنگ یونٹ بھی ہے ۔۔