مشہور ہالی ووڈ اداکار کرک ڈگلس کا انتقال

   

واشنگٹن، 6 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ہالی ووڈ کے مشہور اداکار کرک ڈگلس کا 103 سال کی عمر میں انتقال ہو گیا ۔وہ آسکر ایوارڈ یافتہ اسٹار مائیکل ڈگلس کے والد تھے ۔اداکار مائیکل ڈگلس نے چہارشنبہ کو ایک بیان جاری کرکے یہ اطلاع دی۔بیان میں مائیکل نے کہا‘‘بہت ہی دکھ کے ساتھ میں اور میرے بھائی کرک ڈگلس کے انتقال کا اعلان کر رہے ہیں، وہ آج ہمیں چھوڑ کر اس دنیا سے چلے گئے ’’۔ان کے انتقال کی وجوہات کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے ۔