قاہرہ :چیف الیکشن کمشنر لاشین ابراہیم نے جمعرات کو ایک نشری پریس کانفرنس میں پارلیمانی انتخابات کے انعقاد اور ان کے شیڈول کا اعلان کیا ہے۔ مصر کے الیکشن کمیشن نے 24 اور 45 اکتوبر کو ملک میں پارلیمانی انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر لاشین ابراہیم نے کل ایک پریس کانفرنس میں پارلیمانی انتخابات کے انعقاد اور ان کے شیڈول کی تفصیلات سے واقف کروایا۔ انھوں نے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم مصری ووٹر 21 سے 23 اکتوبر تک پارلیمانی انتخابات میں اپنا حق رائے دہی استعمال کرسکیں گے۔مصری ایوان نمایندگان کے گذشتہ انتخابات 2015ء میں منعقد ہوئے تھے۔اس منتخب ایوان میں صدر عبدالفتاح السیسی کے حامیوں کو برتری حاصل ہے۔ خود عبدالفتاح السیسی 2018ء میں 97 فی صد ووٹ لے کر دوبارہ ملک کے صدر منتخب ہوگئے تھے۔